پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 6 افراد ھلاک ھوگئے۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے درگاہ منڈی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔ ڈرون حملہ رات ایک بجے کے قریب کیا گیا۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے علاقے پر پرواز کرتے رھے۔
نواز حکومت کی جانب سے ڈرون حملے بند کئے جانے کے سنجیدہ اور پر زور مطالبات کے باوجود امریکی جارحانہ پالیسی میں کسی قسم کی کمی نھیں آئی ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے نواز شریف طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔