رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ نماز میں بھتری لانا، اسکی ترویج اور اسے عام کرنا مومنین کے بنیادی فرائض میں ہیں۔
رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز قومی اجلاس کے نام پیغام میں فرمایا ہےکہ نماز کو بھتر بنانا، اسکی ترویج اور اسے عام کرنا بنیادی فریضہ ہے ۔ آپ نےفرمایا کہ اھل فکرو بیان، قلم و بیان سے اور حکام اپنے اپنے اداروں کے فرائض کے مطابق اس عظیم فریضے کی ادائیگي میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
نماز کے بائيسویں قومی اجلاس کے نام رھبرانقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ نماز کو بھتر بنانے کا معنی یہ ہے کہ نماز خضوع و خشوع سے ادا کی جائے اور نمازی نماز کو خدا سے ملاقات کا موقع سمجھے اور اس میں اپنے خدا سے بات کرے اور خود کو اس کے حضور میں دیکھے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے زندگي کے مختلف شعبوں میں نماز کے تعلق سے جو کمزرویاں پائي جاتی ہیں ان کے ازالے پر تاکید فرماتے ھوئے کھا کہ بلند ھمت لوگوں کو ان کمزوریوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاھیے۔
واضح رھے نماز کا بائيسواں قومی اجلاس ایران کے مغربی صوبے لرستان میں شروع ھوا ہے ۔ اس اجلاس میں ملک کی علمی، سرکاری اور غیر سرکاری شخصیتيں شرکت کررھی ہیں۔