www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہےکہ آل سعود نے مصر میں حالیہ تبدیلیوں کے لئے بھت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

 سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے فاکس نیوز سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ آل سعود نے مصر میں اسلامی بیداری تحریک کو ناکام بنانے اور صدر مرسی کی حکومت کےخلاف کافی بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے ۔
اس سے قبل المنار چینل نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب مصر میں سیاسی اور مالی لحاظ سے مداخلت کررھا ہے۔
واضح رھے سعودی عرب امریکہ کا ایسااتحادی ہے جو علاقے میں ڈکٹیٹر حکومتوں کو باقی رکھنے کی بھرپور کوشش کررھا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے مغربی آقاوؤں کے ھمراہ اسلامی بیداری کی تحریک کو ناکام بنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔
سعودی عرب نے مصرمیں فوجی بغاوت کی حمایت کی ہے۔ اس وقت سیاسی امور کے ماھرین کا خیال ہےکہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ دھشتگردی کو بڑھاوادے رھا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh