روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کھاہے کہ روس شام کو ایس تھری ھنڈریڈ ایر ڈیفنس سسٹم کے کل پرزے فراھم کرے گا۔
ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے کھا کہ ان کے ملک نے شام کو ایس تھری ھنڈریڈ کے مختلف حصے فراھم کئےہیں اور یہ معاھدہ ابھی باقی ہے۔
انھوں نے امریکہ کی جانب سے شام پر کیمیاوی ھتھیاروں کے استعمال کے بارے میں کھا کہ امریکہ کے پاس کوئي ثبوت نھیں ہے جس سے ثابت کرسکتاھو کہ شام نے کیمیاوی ھتھیار استعمال کئے ہیں۔ انھوں نے کھا کہ کم از کم اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے نتائج سامنے آنے تک خاموش رھنا چاھیے۔
واضح رھے صدر پوتین نے ایک بار پھر خبردار کیا ہےکہ شام پر امریکہ کی ممکنہ جارحیت کے نھایت خطرناک نتائج سامنے نکلیں گے۔