www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے اپنے ملک کے وزیر اعظم نواز شریف اور

 وفاقی کابینہ کی کراچی میں موجودگی کے دوران تین شیعہ عمائدین کو ھدف بنا کر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ یہ نواز لیگ حکومت کی ناکام انسداد دھشت گردی پالیسی کا شاخسانہ ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ھنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے انھوں نے کھا کہ ملک دشمن آئین دشمن جمھوریت دشمن اور انسانیت دشمن دھشت گردوں سے مذاکرات کرکے انھیں منانے کی کوششوں پر مبنی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ان کی اور ان کی کابینہ کی شھر میں موجودگی کے باوجود تین پرامن شیعہ شھریوں کو دھشت گردوں نے با آسانی قتل کردیا۔
ان کا کھنا تھا کہ بارہ گھنٹوں میں تین پرامن شیعہ عمائدین کے قتل کی براہ راست ذمے داری وزیر اعظم اور کابینہ پر عائد ھوتی ہے۔ انھوں نے کھا کہ نواز شریف اخلاقی اور شرعی طور پر یہ اختیار نھیں رکھتے کہ چالیس ھزار پاکستانی شھداء کے قاتلوں کو معاف کردیں۔ دھشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے کے بجائے ان سے مذاکرات کرنا شھدائے پاکستان کے مقدس لھو سے غداری کے مترادف ہے اسلئے کہ یہ دھشتگرد، بری افواج کے ھیڈ کوارٹر ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی اھم حساس تنصیبات ، اولیائے خدا کے مزارات اور شیعہ و سنی علمائے کرام تک کو دھشت گردی کانشانہ بنا چکے ہیں اور ان دھشتگردوں سے خیر کی توقع فضول کی بات ہے۔
علامہ صادق رضا تقوی نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں اور دھشت گردوں کے خلاف کراچی سمیت پورے ملک میں فوری فوجی آپریشن کیا جائے۔
 

Add comment


Security code
Refresh