www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

غاصب اسرائیلی فوج نے امریکی فوجوں کے ساتھ مل کر بحیرہ روم میں بیلیسٹک میزائیل کا تجربہ کیا ہے۔ اس سے قبل فرانسیسی خبر رساں ادارے 

نے روسی ٹی وی سے نقل کرتے ھوئے خبر دی تھی کہ بحیرہ روم میں دو راکٹ داغے گئے ہیں جو کھلے سمندر میں جا گرے ہیں اور ان میزائیلوں کے ھدف اور فائر کرنے کی جگہ کا تعین نھیں کیا جاسکا ہے لیکن روسی ٹی وی کا کھنا ہے کہ یہ دونوں میزائیل بیلیسٹک تھے اور بحیرہ روم کے وسط سے مشرق کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔ رویٹرز نیوز نے بھی خبر دی تھی کہ روس کی وزارت دفاع نے صدر ولادمیر پیوٹن کو ان میزائیلوں کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوجی ذرائع نے ابتدا میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس بحیرہ روم میں کسی بھی قسم کے روکٹ فائر ھونے اور سمندر میں گرنے کی اطلاعات نھیں ہیں لیکن بعد میں امریکہ کے ساتھ مل کر بیلیسٹک میزائیل تجربے کی خبریں موصول ھوئی ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh