www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 بحرین کے حقوق انسانی ادارے نے آل خلیفہ کی جیلوں میں گرفتار افراد پر ھونے والے ظلم و ستم پر تشویش کا اظھار کرتے ھوئے حکومت بحرین 

سے فوری طور پر اس بارے میں تحقیق اور ناقابل برداشت سزاوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین کے حقوق انسانی ادارے نے ایک بیان جاری کرتے ھوئے کھا ہے: ایسی اسناد و دستاویز موجود ہیں جن کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بحرین کی جیلوں میں سرکاری یا غیر سرکاری طور پر قید کئے گئے افراد کو شدید شکنجوں سے دوچار کیا گیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے: بحرین کی جیلوں میں شکنجے اور ناقابل برداشت سزائیں عام طور پر خفیہ طریقے سے دی جاتی ہیں جبکہ شکنجے دینے والے افراد اور افیسر اعلی حکام کو رپورٹیں پیش کرنے کی غرض سے ان کی تصویریں لیتے ہیں۔
اس بیان میں مزید آیا ہے: بحرین کی حکومت نے اپریل ۲۰۱۳ میں اقوام متحدہ کے نمائندے "خوان مندیز" کو اس ملک کا سفر کرنے سے روک دیا تھا۔ طے یہ تھا کہ مندیز ۱۵ سے ۱۸ مئی تک بحرین کی جیلوں کا دورہ کریں گے۔
حقوق انسانی ادارے نے بحرینی حکام سے جیلوں میں قیدیوں کو برے طریقے سے سزائیں اور شکجنے دیئے جانے کے بارے میں فوری تحقیق کا مطالبہ کیا ہے نیز تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو دی جانے والی ناقابل برداشت سزاوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
 

Add comment


Security code
Refresh