تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مصر میں فوج نے اخوان المسلمین کے رھنما خیرات الشاطر کے 15 محافظوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
واضح رھے کہ فوج نے آج مصری سیاسی لیڈروں کو ۴۸ گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی تاکہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل تلاش کریں۔
مصری فوج کے کمانڈر انچیف عبدالفتح سیسی کا کھنا تھا کہ اگر سیاسی رھنما ملک میں جاری بحران کا حل کرنے میں ناکام رھے تو فوج خود اپنا سیاسی روڈ میپ دے گی۔
ادھر اپوزیشن لیڈر عمر موسی نے مصری فوج کی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ھوئے اسے مصری عوام کی خواھشات کے عین مطابق قرار دیا ہے۔