www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

صھیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے نئے سربراہ نے کئي مرتبہ اسرائيلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔

یدیعوت آحارونوت نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ قطر میں اقتدار کی منتقلی سے پھلے قطر کے نئے امیرنے اسرائيلی حکام سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کی تھیں۔ اس اخبار نے قطر کے ایک سینئر مشیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائيل کو بھی امریکہ کی طرح سے قطر میں اقتدار کی منتقلی کا علم تھا۔ اس اخبار کے مطابق صھیونی حکام نے قطر کے نئے امیر کے نظریات اور پالیسیوں سے آگھی کے لئے ان سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ قطر کے سابق امیر نے امریکہ اور صھیونی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد قطر کی پالیسیوں میں کوئي تبدیلی نھیں آئے گي۔ قابل ذکرہے قطر ان عرب ملکوں میں سے ہے جو صھیونی حکومت کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات رکھتے ہیں۔ صھیونی حکومت سے مسلمانون کی نفرت کے باوجود بعض عرب ملکوں نے صھیونی حکومت سے سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ سعودی عرب بھی صھیونی حکومت سے خفیہ تعلقات رکھتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh