www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عقل میں چوں کہ خطا ولغزش پائی جاتی ہے لھذا وہ لوگوں کو خدا کے پیغمبروں سے بے نیاز نھیں کر سکتی ،اسی طرح امت میں  علمائے دین کی موجودگی اورانکی دینی تبلیغات ،لوگوں کو امام کے وجود سے مستغنی نھیں کر سکتے ،کیونکہ، جیسا کہ واضح ھوا کہ بحث اس میں  نھیں ہے کہ لوگ دین کی پیروی کرتے ہیں یا نھیں ،بلکہ بحث اس چیز میں  ہے کہ خدا کا دین کسی قسم کی تحریف وتبدیلی یانابودی کے بغیر لوگوں تک پھنچ سکے ۔

 معلوم ہے کہ علمائے امت کتنے بھی صالح اور متّقی ھوں ،لیکن خطاو گناہ سے محفوظ و معصوم نھیں ہیں اور بعض معارف اوردینی قوانین کا ان سے پائمال ھونا یا تبدیل ھونا،اگرچہ عمداًنہ ھو ،محال نھیں ہے ۔اس کی بہترین دلیل اسلام میں  گوناگون مذاھب اوراختلافات کا وجود میںآنا ہے ۔

لھذا،ھر حالت میں امام کا وجود لازم اور ضروری ہے تاکہ دین خدا کے معارف اور اس کے حقیقی قوانین اس کے پاس محفوظ رھیں اور جب بھی لوگوں میںاستعداد پیدا ھو جائے وہ ان کی رھنمائی سے استفادہ کرسکیں ۔

Add comment


Security code
Refresh