امام میں شجاعت ،شھامت ،عفت،سخاوت اور عدالت جیسی اخلاقی فضیلتیں موجودھونی چاھئیں،کیونکہ جو معصیت سے محفوظ ھے وھی تمام دینی قوانیں پرعمل کرتا ھے اور پسندیدہ اخلاق دین کی ضروریات میں سے ھیں اس لئے اس کو اخلاقی فضائل میں تمام لوگوں سے افضل ھونا چاھئے ،کیونکہ کسی کا اپنے سے برتر وبالاتر کی رھبری کرنا ھے معنی اور عدل الھی کے منافی ھے ۔
امام کا علم
چونکہ امام دین کا حامل اور تمام لوگوں کا پیشوا ھوتاہے ،لہذا ضروری ہے کہ وہ لوگوں کی دنیا وآخرت اور انسان کی سعادت سے متعلق تمام مسائل کا علم رکھتا ھو ،کیونکہ عقل کے مطابق جاھل کا پیشوا بننا جائز نہیں ہے اور عام الھی ھدایت کی روسے بھی یہ بے معنی ہے ۔
ائمہ ھدیٰ علیھم السلام
ائمہ ھدیٰ علیھم السلام ،جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ(ص) کے جانشین اوردین ودنیا کے پیشوا ھیں ،بارہ ھیں ۔اس سلسلہ میں شیعہ وسنی دونوں نے پیغمبر اکرم (ص) سے بے شمار روایتیں نقل کی ہیں اور ان ائمہ میں سے ھر ایک نے اپنے بعد آنے والے امام کو معین فرمایا ہے۔
ائمہ علیھم السلام کے اسمائے گرامی:
١۔حضرت امیرالمؤمنین علی بن ابیطالب علیہ السلام
٢۔حضرت امام حسن مجتبٰی علیہ السلام
٣۔حضرت امام حسین سید الشہداء علیہ السلام
٤۔حضرت امام سجادزین العابدین علیہ السلام
٥۔حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام
٦۔حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
٧۔حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام
٨۔حضرت امام علی رضاعلیہ السلام
٩۔حضرت امام محمد تقی علیہ السلام
١٠۔حضرت امام علی نقی علیہ السلام
١١۔حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
١٢۔حضرت امام عصر ،حجتہ بن الحسن ،عجل اللہ تعالی فر جہ الشریف