www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

408001
جس طرح ھم خراب موسم میں اپنے جسم کا خیال رکھتے ہیں،اسی طرح ھہمیں خراب ماحول میں روح کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
ھمارے بزرگوں نے روح کو تر و تازہ اور پاکیزہ بنائے رکھنے کے لئے کچھ اھم نسخے بتائیں ہیں۔انھیں اپنا کر ھم اپنی روح کو صحتمند بنائے رکھ سکتے ہیں۔گناہ زھر ہے
ترک گناہ کا عزم کرنے سے بڑھ کر کوئی ذکر نھیں ہے۔آپ یہ ارادہ کر لیں کہ اگر خدا نے آپ کو سو سال بھی عمر دی تو آپ ایک گناہ بھی نھیں کریں گے۔کبھی بھی آپ اس بات پر تیار نھیں ھوں گے کہ جام زھر کی تلی میں بچے ھوئے زھر کو منھ لگائیں۔ گناہ بھی اسی زھر کی طرح ہے۔
﴿آیۃ اللہ العظمیٰ بھجت رحمۃ اللہ علیہ﴾
دوسروں کے کام آؤ
میں پچاس سال سے اسلام کے بارے میں پڑھائی کر رھا ھوں۔اس کا خلاصہ آپ کو بتادوں۔واجبات کو انجام دیں۔مستحبات کی جگہ دوسروں کی مشکلات حل کریں اور اگر کل قیامت میں کسی نے تم پر کوئی اعتراض کیا تو کہہ دینا کہ فاضل نے کھا ہے!
﴿آیۃ اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی رحمۃ اللہ علیہ﴾
دو لفظ جو اسلام میں نھیں
اسلام میں دو باتوں کی گوئی جگہ نھیں ہے:
ایک تو یہ کہ ’’مجھ سے کیا مطلب؟!‘‘۔
دوسرے یہ کہ ’’تم سے کیا مطلب؟!‘‘۔
﴿آیۃ اللہ العظمیٰ جوادی آملی حفظہ اللہ﴾
تمھاری قیمت
جس چیز پر تمھاری توجہ ھوگی،اسی چیز کے مطابق تمھاری قدر و قیمت ھوگی۔ اگر تمھاری توجہ اللہ اور اللہ والوں کی طرف ھوئی تو پھر تم قیمتی ھو جاؤ گے۔تمھاری توجہ کا مرکز ھی تمھاری اصل قدر و قیمت ہے۔
﴿عارف گراں قدر مرحوم اسماعیل دولابی﴾
غصہ
کبھی کبھی ایک غصہ کی وجہ سے انسان ۲۰ سال پیچھے چلا جاتا ہے۔
﴿علامہ طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ﴾
نماز میں خضوع و خشوع
نماز میں خضوع و خشوع پیدا کرنے کے لئے نوافل سے غافل مت ھو اور کم کھاؤ۔
﴿آیۃ اللہ العظمیٰ محمد جواد انصاری ھمدانی رحمۃ اللہ علیہ﴾
اھلبیت علیھم السلام پر بھترین گریہ
اھلبیت علیھم السلام پر بھترین گریہ وہ ہے جو جذبۂ عشق و محبت کے ساتھ ساتھ ان ھستیوں کی عظمت و منزلت کی معرفت کے ھمراہ ھو۔
﴿آیۃ اللہ مرحوم حاج شیخ مرزا قاسم جلفائی﴾
سادات کا احترام
سادات کا خوب احترام کرو اور ان کے لئے جو کچھ کر سکتے ھو کرو اور اس راہ میں اپنے تنگدست ھوجانے کی پروا مت کرو۔
﴿آیۃ اللہ العظمیٰ نخودکی اصفھانی رحمۃ اللہ علیہ﴾

Add comment


Security code
Refresh