www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

019019
کتااور سور کے علاوہ باقی تمام جانور پاک ہیں لیکن نماز کے لیے شرط ہے کہ نمازی کا لباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء سے بنا هوا نهیں هونا چاهئے ۔
واضح هے که بلی ، حرام گوشت حیوان هے اور اکثر مراجع تقلید نے فر مایا هے که : حتی اگر اس حیوان کا ایک بال بھی نماز گزار کے لباس یا بدن میں هوتو اس کی نماز باطل هے-(۱)
صرف آیت الله العظمی سیستانی نے فر مایا هے که : نماز گزار کا بدن اور لباس اس حیوان کے پیشاب ، پاخانه ، پسینه ، دودھـ یا بال سے آلوده نهیں هونا چاهئے ، لیکن اس حیوان کا ایک بال مثلاً لباس میں هو تو کوئی حرج نهیں هے ۔اسی طرح اگر ان میں سے کوئی چیز کسی ڈبه میں ڈال کر اپنے همراه لی جائے تو بھی کوئی حرج نهیں هے-(۲)
لیکن حرام گوشت حیوان کی رطوبت کے بارے میں تمام مراجع تقلید نے فر مایا هے :اگر حرام گوشت حیوان ، جیسے بلی کا آب دهان یا ناک کا پانی یا کوئی اور رطوبت نماز گزار کے لباس یا بدن میں هو اور تر هو تو نماز باطل هے اور اگر خشک هو کر زائل هو چکی هو تو نماز صحیح هے-(۳)
لیکن حفظان صحت اور طبابت کے مطابق بعض اوقات کھا جاتا هے که بلی یا اس کے بال مردوں کے لئے نامردی اور عورتوں کے لئے بانجهـ بننے کا سبب بن جاتے هیں – یه ایک ایسا مطلب هے جو ھماری مهارت کے دائره سے خارج هے اور هم اسے ڈاکٹروں اور طبیبوں کے نظریه پر چھوڑ تے هیں-(۴)
۱- توضیح المسائل مراجع، مساله ٨٢٤ ،ص٤٦٠-
۲- ایضاً ، مساله ٨٢٤ ،ص٤٦٠-
۳ - ایضاً ،مساله ٨٢٥،ص٤٦٠-
۴- ڈاکٹروں کا کهنا هے که ممکن هے بلی کے بدن میں toxoplasmaنام کا ایک کیڑا پایا جاتا هو جو ٹاکسو یلاسموز نام کی بیماری پھیلنے کا سبب بن جاتا هے-

Add comment


Security code
Refresh