القصیر میں شکست کا شیعوں سے انتقام کے لئے شام کے صوبہ دیر الزور کے علاقے " حطلہ" میں گزشتہ روز تکفیری دھشتگردوں نے حملہ کر کے
اس علاقے کے رھنے والے ۶۰ عام شھریوں کو شھید کر دیا ہے۔
شام کے صوبہ دیر الزور کے علاقے " حطلہ" میں گزشتہ روز تکفیری دھشتگردوں نے حملہ کر کے اس علاقے کے رھنے والے ۶۰ عام شھریوں کو شھید کر دیا ہے شھید ھونے والوں کا تعلق شیعہ مذھب سے تھا۔
حملے کی زد میں آنے والے عام شھریوں نے اپنا دفاع کرتے ھوئے اسلحہ اٹھا کر دھشتگردوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجہ میں ۱۰ تکفیری دھشتگردوں کو واصل جھنم کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں کی طرف سے کئے گئے اس حملہ کے بعد علاقے کی شیعہ آبادی اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکان کرنے پر مجبور ھو گئی ہے۔
واضح رھے کہ تکفیری دھشتگردوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار شام کے دیگر شیعہ نشین علاقوں پر حملے کر کے دسیوں افراد کو شھید کیا ہے۔