www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی

 مناسبت سے جشن اور خوشیاں منائي جارھی ہیں۔ ابی الاحرار حضرت سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران میں تمام مقدس مقامات بالخصوص مشھد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ ھائے اقدس کو نھایت ھی خصوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور روضوں کے اطراف نھایت ھی دیدہ زیب چراغان کیا گياہے۔ اسلامی جمھوریہ ایران کے چھوٹے بڑے شھروں اور قریوں میں ھر طرف سجاوت دکھائي دے رھی ہے اورنجی اور سرکاری عمارتوں پر لائٹنگ کی گئي ہے۔ تھران سمیت دیگر شھروں میں جگہ جگہ پر شربت کی سبیلیں لگائي گئي ہیں جھاں راھگیروں کو چاے، شربت اور مٹھائياں پیش کی جارھی ہیں۔ مساجد، امام بارگاھوں اور مراجع کرام و علماء عظام کے گھروں میں محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ روز ھی سے شروع ھوچکا تھا۔ ان محافل قصیدہ خوانی میں شعرا اور خطباء نیز علماء اھل بیت عصمت و طھارت علیھم السلام اور نبوت و امامت کے گھرانے کو خراج عقیدت پیش کررھے ہیں۔ واضح رھے اسلامی جمھوریہ ایران میں تین شعبان کو یوم پاسدار بھی منایا جاتا ہے۔
 ادھر عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کربلائے معلی میں اس وقت لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو اپنے امام کے روضہ میں حاضر ھوکر ان سے عقیدت و محبت کا اظھار کررھا ہے۔ کربلا کے ساتھ ساتھ نجف اشرف، کاظمین اور سامراکے مقدس روضوں میں بھی لاکھوں زائرین موجود ہیں جو اھل بیت نبوت و امامت کی خوشیوں میں خوشیاں منارھے ہیں۔
لبنان میں بھی آج ابی الاحرار حضرت سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے خوشیاں منائي جارھی ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے زیر اھتمام ھونے والے عظیم جشن میں ابنائے ملت لبنان نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے آپ کے راستے پرقائم رھنے کا عھدکیا۔
شام میں بھی شریکۃ الحسین حضرت زینب بنت علی علھیم السلام کے مزار میں دسیوں ھزار افراد نے جشن منایا اور ثانی زھرا (س)کو ان کے بھائي کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کی۔
ہندوستان وپاکستان میں امام حسین علیہ السلام اور جناب عباس علیہ السلام اور جناب امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر جشن ما ماحول ہے اور تمام محبان اھل بیت علیھم السلام خوشیاں منا رھے ہیں۔
ادھر بحرین اور سعودی عرب میں لوگوں نے اپنے گھروں کی چار دیواری میں تین شعبان کی مناسبت سے محفلیں اور جشن منائے ، ان ملکوں میں اھل بیت نبوت(ع) کے پیرووں کے مذھبی آداب پر پابندی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh