باخبر ذرائع نے قطر کے امیر کے خلاف اس ملک کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بغاوت کی ناکامی کی خبر دی ہے ۔
فلسطین کی المنار نیوز سائٹ نے قطری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قطر کے امیر شیخ حمدبن خلیفہ ال ثانی کی جانب سے اپنے تینتیس سالہ بیٹے تمیم بن حمد کو جانشین بنانے کی کوششوں کے ساتھ ھی اس ملک کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے اس ملک کے اقتدار کی باگ ڈور اپنے ھاتھ میں لینے کے لئے بغاوت کی ناکام کوشش کی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس ملک کے امیر کے خلاف فوجی بغاوت کے لئے قطر کے ستائیس اعلی فوجی و سیکورٹی عھدیداروں نے کوشش کی ہے جن کو اس ملک کی اسپیشل شاھی فورس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ اس وقت قطر کے وزیر اعظم کا عھدہ امیر کے بیٹے تمیم بن حمد کے سپرد کردیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق قطر کے سابق وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو احتیاطی تدابیر کے طورپر یورپ کے کسی ایک ملک منجملہ برطانیہ منتقل کردیا جائے گا ۔