سعودی عرب کی خواتین نے آل سعود کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں سے اظھار یکجھتی کے لئے مظاھرے کئے ہیں ۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں منجملہ اس ملک کے دارالحکومت ریاض اور اس ملک کے مشرقی علاقے بریدہ میں درجنوں خواتین نے انسانی حقوق کے ادارے کی عمارت کے سامنے آل سعود کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظھار یکجھتی کا اعلان کرتے ھوئے ، ان کی فوری رھائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس موقع پر آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے کئی خواتین مظاھرین کو گرفتار کرکے ان کو الملز جیل روانہ کردیا، اس سے قبل سعودی عرب میں الحرمین جوانوں کی انجمن نے بھی اس ملک کے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں ایک قدم اٹھاتے ھوئے بھوک ھڑتال کا اعلان کیا ہے اوران کی رھائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔