www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے پرامن مظاھرین پر حملہ کیا

جس میں چھے انقلابی زخمی اور بارہ گرفتار کرلئے گئے۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق الاسلامی نے بحرین کے بحرانی حالات کی بابت خبردار کرتے ھوئے کھا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے ھفتے کے دن ملک کے مختف علاقوں میں ھونے والے پرامن مظاھروں پر حملےکرکے چھ افراد کو زخمی کردیا جب کہ بارہ افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔ جمعیت الوفاق الاسلامی نے کھا ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت نے انقلابی رھنما کمیل المنامی کو عمر قید کی ‎سزا دے کر انھیں قید تنھائي میں ڈال دیا ہے اور ان کے رشتے داروں کو ان سے ملنے تک کی اجازت نھيں دی جارھی ہے۔ اس بیان کے مطابق کمیل المنامی کی صورتحال کے بارے میں کسی کو کوئي خبر نھیں ہے۔ ادھر آل خلیفہ کی عدالت نے خدیجہ سعید نامی معلم کو آل خلیفہ کے خلاف مظاھروں میں شرکت کرنے کے جرم میں چھے ماہ قید کی سزا دی ہے۔ درایں اثناء اطلاع ملی ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے نو طلباء کو بے بنیاد بھانوں سے اسکول سے نکال دیا ہے۔ آل خلیفہ کی حکومت ملک کی اکثریت کو جو شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے مختلف بھانوں سے سیاسی، سماجی اقتصادی اور تعلیمی سطح پر الگ تھلگ کرنا چاھتی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh