اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسپیس مانیٹیرنگ سنٹر کو اسپیس ٹکنالوجی میں ایران کی ترقی کی علامت قراردیاہے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے مرکزی صوبے اراک میں ھیوی واٹر نیوکلئر ری ایکٹر کے بیرونی کور کو کامیابی سے نصب کردیا گيا ہے۔ یہ کام آج صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کی موجودگي میں انجام پایا۔ ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق اراک ھیوی واٹر ایٹمی ری ایکٹر کا نام آئي آر چالیس ہے اور یہ چالیس میگاواٹ کا ھیوی واٹر ری ایکٹر ہے۔ جسے ایرانی ماھرین تیار کررھے ہیں۔ اس ری ایکٹر میں یورینیم آکسائڈ کے ایک سو پچاس مجموعے فیڈ کئے جا سکتے ہیں ۔ اس سے جوھری دوائيں اور میڈیکل آئزوٹوپ بنانے کے لئے استفادہ کیا جائے گا۔ آئي آر چالیس ھیوی واٹر ری ایکٹر تدریجا تھران تحقیقاتی ری ایکٹر کی جگہ لے لے گا۔در اسی اثنا اسلامی جمھوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے کھا ہےکہ اراک ھیوی واٹر ری ایکٹر میں مارچ دوھزار چودہ تک ڈمی فیول ڈال دیا جائے گا۔