تحریک حماس نے کھا ہے کہ بیت المقدس کویھودیت کارنگ دینے کی صھیونی سازشیں ناکام ھو کر رھیں گی۔
قدس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رھنما عزت الرشق نے قدس کی جانب عالمی مارچ کی اشارہ کرتے ھوئے کھاکہ جمعہ کےدن تقریبا پچاس عرب اور اسلامی ممالک کےعوام بیت المقدس کی جانب مارچ کریں گے اور فلسیطنی قوم اور مسلم امت نیز حریت پسند مسجدالاقصی پرجارحیت نھيں ھونے دیں گے۔
الرشق نے کھا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت باقی رھے گا اور صھیونی حکومت قدس پرچھیالیس سال کےقبضے کےبعد بھی ملت فلسطین کی استقامت کی ناکامی کاخواب ھی دیکھتی رھے گی۔