صھیونی ٹی وی کے سیاسی تجزیہ کار " ایھود یعری" نے شام کے موجودہ حالات اور القصیر کی آزادی کا تجزیہ کرتے ھوئے کھا:
اوباما اور مغرب کو شام میں ایران کی کامیابی کے سامنے جھک جانا چاھیے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صھیونی ٹی وی کے سیاسی تجزیہ کار " ایھود یعری" نے شام کے موجودہ حالات اور القصیر کی آزادی کا تجزیہ کرتے ھوئے کھا: اوباما اور مغرب کو شام میں ایران کی کامیابی کے سامنے جھک جانا چاھیے۔
انھوں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ شام کی جنگ میں کئی ممالک شریک ہیں کھا: موجودہ صورتحال میں اس جنگ کے اندر ایران اور روس کو کامیابی حاصل ھوئی ہے۔
ایران کی کامیابی حزب اللہ کے ذریعے اور روس کی کامیابی ایس ۳۰۰ میزائیل کے ذریعے کھی جا سکتی ہے۔
یعری نے کھا: اس جنگ میں ایران کی کامیابی امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک اسٹریٹجک فاجعہ ہے۔