ترکی کےنائب وزیراعظم کی جانب سے معافی مانگنے کےباوجود آج چھٹھے دن بھی اس ملک میں حکومت مخالف مظاھرے جاری ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کےمطابق ترکی میں دسیوں مظاھرین کو سماجی تنظیموں میں سرگرم ھونے کی بنا پر گرفتارکرلیاگیا ہے ۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترکی کی پولیس نے شھر ازمیر سے پچیس افراد کو ٹوئیٹر پر حالیہ مظاھروں کے بارے میں خبریں دینے کےالزام میں گرفتار کیا ہے ۔
انقرہ اور استانبول میں پولیس نے مظاھرین پرحملہ کیا اور آنسو گیس کےگولے فائرکئے۔
ترکی کے نائب وزیراعظم کی جانب سے معافی مانگے جانے کے باوجود سیکورٹی اھلکار مظاھرین پرحملہ کر رھے ہیں۔