www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی تکفیریوں کا نیا اقدام,اھلبیت علیھم السلام سے تکفیری وھابیوں کی دشمنی کا ایک نیا ثبوت

 یہ ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے شھر جدہ میں واقع مسجد "حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا" کا نام تبدیل کر کے" مسجد الرحمہ" رکھ دیا ہے۔

اھلبیت علیھم السلام سے تکفیری وھابیوں کی دشمنی کا ایک نیا ثبوت یہ ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے شھر جدہ میں واقع مسجد " حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا"کا نام تبدیل کر کے" مسجد الرحمہ"رکھ دیا ہے۔
سعودی عرب کے تکفیری وھابیوں نے حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کے مبارک نام سے بنی اس مسجد کا نام تبدیل کر کے ایک بار پھر اھلبیت علیھم السلام اور ان کے شیعوں کی نسبت اپنی دشمنی کا اظھار کیا۔
شھر جدہ کے میونسپل حکام نے مسجد حضرت فاطمہ زھرا(س) کا نام اس بھانے سے تبدیل کیا ہے کہ اس مسجد کے بنانے والے تاجر نے اپنی ماں کے نام سے اس کا نام" فاطمہ" رکھا ہے اور کسی شخص کے نام پر مسجد کا نام رکھنا حرام ہے۔ لھذا انھوں نے اس نام کو بدل کر "مسجد الرحمہ" رکھا ہے۔ جبکہ اس علاقے کے رھنے والوں نے بتایا ہے کہ اس مسجد کا نام حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کے نام پر رکھا گیا تھا نہ کہ بانی مسجد کی ماں کے نام پر۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جب سے اس مسجد میں کچھ ایرانی حجاج دفن ھوئے ہیں تب سے یہ مسجد ایرانیوں اور شیعوں کے لیے زیارتگاہ بنی ھوئی ہے !! اس وجہ سے جدہ کے حکام نے اس کا نام تبدیل کر کے انھیں اس مشرکانہ عمل سے روکا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh