www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

صوبےکاچین کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ جنگ بندی کے لئے میانمار کی حکومت کا ابتدائی معاھدہ

میانمار کی حکومت نے اس ملک کے صوبے کاچین کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ جنگ بندی کے لئے ابتدائی معاھدے کی خبر دی ہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ مطابق میانمار کے امن مرکز کے سیکریٹری " مین زاوئو " نے حکومت کے حکام اور کاچین کے علیحدگی پسندوں کے نمایندوں کے ساتھ ھونے والے اجلاس کے بعد کھا کہ میانمار کی حکومت اس ملک کے شمال میں واقع صوبے کاچین کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ جنگ بندی کے ابتدائی معاھدے کے لئے آمادہ ھوگئی ہے ۔ ان کا کھنا تھا کہ یہ معاھدہ جنگ بندی کے لئے ہے اور فوجی حکمت عملی میں تبدیلی کے حوالے سے مذاکرات بعد میں ھوں گے ۔ یہ معاھدہ گذشتہ روز تین دن کے مذاکرات کے بعد سات شقوں کی صورت میں سامنے آیا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی اس معاھدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh