www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام میں النصرہ سے وابستہ تکفیری سلفی دھشتگردوں نےعین العروس نامی علاقے میں جو شام کے شمال میں واقع ہے مسلمانوں کی

 اھم زیارتگاہ مقام حضرت ابراھیم(ع) کو آگ لگانے کے بعد بلڈوزروں کے ذریعے شھید کر دیا۔
النصرہ سے وابستہ تکفیری سلفی دھشتگردوں نےاس گھناونے اقدام کے بعد انٹر نیٹ پر اس کی ویڈیو بھی نشر کی۔
شام میں مقام حضرت ابراھیم(ع) ایک تاریخی اور قدیم ترین آثار میں سے تھا۔
واضح رھے کہ اس سے قبل بھی وھابیت کے ٹکڑوں پر پلنے والے النصرہ کے ایجنٹوں نے پیغمبر اسلام(ص) کے جلیل القدر صحابی حجر ابن عدی(رض) کے مرقد مطھر پر حملہ اور نبش قبر کرکے ان کی ضریح مبارک کو مسمارکردیا اور ان کے جسد اطھر کو جو چودہ سو برسوں کے بعد آج بھی تر وتازہ اور خون آلود تھا نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ نبش قبر جیسے غیرانسانی فعل کی نسبت کسی بھی مسلمان کی طرف نھیں دی جاسکتی۔ یہ وھی لوگ ہیں جو سینکڑوں بے گناہ بچوں ،جوانوں اور بوڑھوں کا خون بھاتے ہیں صرف یھی نھیں بلکہ نوجوانوں کی گردنوں کو بڑی بے رحمی سے تلواروں سے اڑاکر موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں اور پھر ان لاشوں کی تصاویر کو انٹرنیٹ اور سیٹیلائٹ پر نشر کرتے ہیں اور خود کو مسلمان ثابت کرکے اسلام کا بدترین چھرہ دنیا والوں کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔
 

Add comment


Security code
Refresh