بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے آج صبح تحریک بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا۔
آل خلیفہ کے مزدوروں نے آج صبح ۔بروز جمعہ ۱۷ مئی۔ بحرین کے بزرگ عالم دین اور تحریک بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا۔
منامہ کے مغربی علاقے میں واقع شھر" الدراز" میں بحرین پر مسلط آل خلیفہ کے فوجیوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے ان کے گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ کی۔
الوفاق نیوز ایجنسی کے مطابق آل خلیفہ کے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کے بعد پورے علاقہ میں خوف کی فضا طاری ہے۔
الوفاق اسلامی تنظیم نے آل خلیفہ کو اس خطرناک اقدام کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور تاکید کی ہے کہ اس ظالمانہ حکومت کا یہ ایسا خطرناک ترین اور شرمناک ترین اقدام ہے جس سے ثابت ھو گیا ہے کہ اب یہ زندگی کی آخری سانسیں لے رھی ہے۔
الوفاق نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں اس حکومت کے انسانیت مخالف جرائم کا نوٹس لیں۔
اس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ عیسی قاسم گھر پر حملہ کے وقت اتفاق سے گھر میں موجود نھیں تھے۔