www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں فلسطینیوں نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ھوئے ایک احتجاجی ریلی نکال کر بشار الاسد اور سید حسن نصر اللہ کے ساتھ اظھار ھمدردی کی۔

 

غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں رھنے والے فلسطینیوں نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ھوئے احتجاجی ریلی نکالی۔
"الجبھۃ الشعبیۃ لتحریر فلسطین" کی دعوت پر نکالی گئی اس ریلی میں شرکت کرنے والوں نے شام کا قومی پرچم اور سید حسن نصر اللہ کی تصاویر ھاتھوں میں اٹھا کر صھیونیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
فلسطینیوں نے صھیونی لابی کے خلاف نعرے لگا کر شام میں بحران کے مقابلہ میں عرب لیگ کی غلط پالیسیوں پر تشویش کا اظھار کیا۔ اور صھیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کو اتحاد کی دعوت دی۔
مظاھرین نے شیخ قرضاوی کی کراس خوردہ تصاویر کو بھی اٹھا رکھا تھا اور انھیں مخاطب کر کے یہ سوال پوچھا جا رھا تھا: کیوں فلسطین اور بیت المقدس میں جھاد کا فتوی نھیں دیتے؟!
مظاھرین نے شام پر اسرائیل کے حملہ کو عرب ممالک کی طرف سے گرین سنگنل ملنے پر کئے جانے کا دعویٰ کرتے ھوئے تاکید کی کہ اس طرح کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نھیں ہے اور شام کی حکومت شکست ناپذیر ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh