ھندوستانی حکام نے کھا ہےکہ ایک ھندوستانی پولیس اھلکار کشمیر کے تجارتی علاقے میں گشت میں مصروف تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے ھلاک کردیا ہے۔
اس ھندوستانی پولیس اھلکار کو سری نگر کے جنوب میں پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پلوامہ شھر میں فائرنگ کر کے ھلاک کیا گیاہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نھیں کی ہے۔ واضح رھے کہ سنہ انیس سونواسی سے سے کشمیری ھندوستان سے آزادی کے لۓ جد جھد کر رھے ہیں۔ اس زمانے سے لے کر اب تک اڑسٹھ ھزار افراد اپنی جانوں سے ھاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جن میں سے اکثریت عام شھریوں کی ہے۔