اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تھران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ھوئی
جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی، تھران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں برطانیہ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور عناد کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ برطانوی حکومت، سعودی عرب اور قطر کے تیل سےاستفادہ کرکے مسلمانوں کو ذلیل و خوار کر رھی ہے۔
انھوں نے کھا کہ برطانوی حکومت، سعودی عرب اور قطرکے ذریعہ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈالکر اپنے شوم منصوبوں کو عملی جامہ پھنانے کی کوشش کررھی ہے۔
تھران کے عارضي امام جمعہ نے کھا کہ وھابیوں سے منسلک دھشت گرد تنظیمیں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے برطانوی، امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل کررھی ہیں۔
حجۃ الاسلام صدیقی نے کھا کہ علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کو روکنے کے لئے استعماری طاقتوں کے علاقائی ایجنٹ سرگرم عمل ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی کوشش کررھے ہیں ۔
انھوں نے کھا کہ مسلمان علماء کو چاھیے کہ وہ امریکی، برطانوی اور اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلاش و کوشش کریں۔
انھوں نے کھا کہ اسلامی بیداری کی تحریک کا آغاز حضرت امام خمینی (رہ) نے کیا اور یہ تحریک اپنے اعلی اھداف تک پھنچ جائے گی۔