www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

صیھونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع دیر جریر کے گاؤں میں فلسطینیوں کے پرامن مظاھرین پر فائرنگ کر کے بیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق پولیس نے فلسطینی مظاھرین کو منتشر کرنےکے لیے ان پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی پر اسرئیلی فوجوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ھو گیا۔
۱۷ سالہ جمیل حیشہ اس وقت زخمی ھو گیا جب جبلیہ پناہ گزین کیمپ پر جمعہ کی شام اسرائیلی فوجوں نے فائرنگ کر دی۔ زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
کچھ دنوں پھلے بھی ایک معذور فلسطینی کو الخلیل میں اسرائیلی فوجوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گولی مار کر زخمی کر دیا۔
ادھر صیھونی فوجیوں نے بیت المقدس میں چار فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh