www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک آٹھ منزلہ عمارت کے گرنے سے اب تک 84 افراد ھلاک اور 600 کے زخمی ھونے کی اطلاعات ہیں.

 

رعنا پلازہ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ھو گئی ہے اور ھلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے. جبکہ تباہ شدہ عمارت میں ابھی تک 100 کے قریب افراد پھنسے ھوئے ہیں.
ریسکیو سروس اور فوجی دستے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رھے ہیں اور انکے ساتھ عام افراد کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک نے عمارت میں پڑ جانے والی دراڑ کے بارے میں انتباہ کو نظر انداز کر دیا تھا جس کی نشان دھی گذشتہ روز کی گئی تھی.
بنگلہ دیش ٹیکسٹائل کی صنعت میں دوسرے نمبر پر آتا ہے اور یھاں 4500 گارمنٹ فیکٹریاں ہیں.
پچھلے سال نومبر کے مھینے میں ایک فیکٹری میں آگ لگ جانے سے 112 محنت کش ھلاک ھو گئے تھے جب کہ اسی علاقے میں سن 2005 کو ایک فیکٹری منھندم ھو جانے سے 70 افراد کی جانیں گئی تھیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh