www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

علماء شیعہ بحرین کا مطالبہ:

 شیعہ علماء مسلم کونسل بحرین نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں شیخ الازهر مصر کے سفر بحرین کا تذکرہ کرتے ھوئے ان سے حقیقت بیانی، مقدسات کی توھین و ظلم کی مذمت کرنے کی درخواست کی ۔


اس پیغام میں آیا ہے : الازهر شریف ، ایک قدیم اسلامی یونیورسٹی اور اھلبیت اطھار علیھم السلام کے راستہ پر گامزن ھونے کے حوالے سے ملت اسلامیہ میں عظیم مرتبہ و مقام کی حامل ہے ، اس لحاظ سے مظلوم قوموں کی مدد ، ظالم حکمرانوں کو نصیحت اور ظالم کو صفحہ ھستی سے مٹانا اس کی ذمہ داری ہے ۔
شیعہ علماء مسلم کونسل بحرین نے مزید کھا: شیخ الازهر شیخ احمد الطیب اور ان کے ھمراہ وفد کو ھم بحرین میں خوش آمد کھتے ہیں ، ھماری ان سے توقع ہے کہ وہ حق کا ساتھ دیں اور حق بیانی سے کام لیں ، علماء کے بیانات کو منتشر کریں ، ظلم ، مساجد کا انھدام ، بے گناھوں کا قتل عام ، عوام کی گرفتاری اور حرمت شکنی کی مذمت کریں ، اور لوگوں کے قانونی مطالبات کی تکمیل اور اصلاحات کے تحقق پانے کی تاکید کریں ۔
 شیعہ علماء مسلم کونسل بحرین نے ملت اسلامیہ کے درمیان اتحاد و اخوت و برادری کی فضا قائم کرنے پر زور دیتے ھوئے کھا: الازھر اگر اسلامی اتحاد اور مسلمانوں کے درمیان بڑھتے ھوئے اختلاف کا مخالف ہے ، اور لوگوں کے درمیان سے قبائلی اور مسلکی تعصب ختم کرنے میں کوشاں ہے تو الازھر حقائق کے آسمان در چمک اٹھے گا اور اسے قرآن مڈل دے گا ۔
علمائے بحرین نے تاکید کی : ھم پوری صداقت کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اتحاد اسلامی اور مسلمانوں کی قربت کے راستہ اور مذھبی اور تکفیری صداوں کے رد کرنے اور قوموں کے منصفانہ مطالبات کی حمایت نیز مظلوموں کی مدد میں کوشاں ہیں ۔
واضح رھے کہ شیخ الازهر مصر شیخ احمد الطیب سعودی کے سفر بعد اس وقت بحرین میں موجود ہیں ۔

Add comment


Security code
Refresh