www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حلب کے مضافاتی علاقوں میں دو دیھاتوں الزھرا اور نبل پر القاعدہ کے مسلح افراد کے ذریعے کئے گئے محاصرے کی وجہ سے دو بچے شدت بھوک کی بنا پر جانبحق ھو گئے ہیں۔

 

شام کے ۱۳ دیھاتوں کو کئی دنوں سے مسلح افراد نے اپنے محاصرے میں لے رکھا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی اور دوائی اور دیگر اشیائے خوردنی کی ترسیل ناممکن بنا دی گئی ہے۔
نبل کے دیھی صحت عامہ کے ڈائریکٹر حسین النجار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حلب کے مضافاتی علاقوں میں انسانی تباھی ھو رھی ہے۔
ان دو دیھاتوں کے رھنے والوں نے بتایا ہے کہ لوگ بھوک کی شدت سے گھاس کھا رھے ہیں اور اگر یہ محاصرہ کچھ دن اور باقی رھا تو ھزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں چلی جائیں گی۔
اس رپورٹ کے مطابق ان دیھاتوں میں طبی امداد نہ پھنچنے کی بنا پر متعدی امراض عام ھو گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری دھشتگردوں نے شھر حلب کے مضافاتی علاقوں میں ان دیھاتوں کو محاصرے میں لیا ہے جن میں شیعہ بستیاں ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh