www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

جمھوریہ آذربائیجان کی راجدھانی باکو کی عدالت نے آج ان ۸ شیعہ جوانوں کو کال کوٹھری میں چھ سال تک بند کرنے کا فیصلہ سنایا

 جنھوں نے گزشتہ سال طالبات پر اسلامی حجاب کی پابندی کے خلاف صدائے اعتراض بلند کی تھی۔
باکو کی عدالت نے حکم صادر کیا ہے کہ ان آٹھ افراد میں سے ھر ایک کو ملکی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے، شھر میں عوامی نظام کو تہ و بالا کرنے اور سیکیورٹی فورسز کے مقابلہ میں تشدد سے کام لینے کے جرم میں پانچ سے چھ سال تک جیل میں بند رکھنے کی سزا دی جاتی ہے۔
یہ آٹھ جوان حجاب پر پابندی کے خلاف ان ۴۰ اعتراض کرنے والوں میں سے ہیں جنھیں گزشتہ سال اکتوبر میں باکو سے گرفتار کیا گیا جن میں اکثریت شیعوں کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جمھوریہ آذربائیجان کے حکام، طالبات کے لیے بغیر حجاب کے کالج کی مخصوص یونیفارم پھننے کا قانون پاس کر کے اس ملک میں اس طرح کے اعتراضات کا سد باب کرنا چاھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملک میں ۷۰ فیصد آبادی شیعوں کی ہے اس کے باوجود اقلیت ان پر سوار ہے اور شیعوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رھا ہے۔    
 

Add comment


Security code
Refresh