صیھونی حکومت کے امور کے ماھر فائز عباس نے کھا ہےکہ صیھونی حکومت کے ساتھ
امریکہ کے اسلحے کے معاھدوں کے اخراجات سعودی عرب کی حکومت پورے کرے گی۔
فائز عباس نے العالم ٹی وی چينل کے ساتھ گفتگو میں اسرائيل اور امریکہ کی جانب سے دس ارب ڈالر کی مالیت کے اسلحے کے معاھدے پر دستخط کے اعلان کے بارے میں کھا کہ جب بھی امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسلحے کی خریداری کے بڑے معاھدے کۓ جاتے ہیں تو واشنگٹن اسرائیل کو جدید ترین ھتھیار دیتا ہے اور ان تمام معاھدوں میں یہ بات واضح نھیں ھوتی کہ اسرائیل جو ھتھیار خریدتا ہے اس کی قیمت کون ادا کرتا ہے۔
فائز عباس نے مزید کھا کہ موجودہ حالات میں امریکہ کو اپنے اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لۓ ھتھیار فروخت کرنے کی ضرورت ہے۔ اور جب بھی امریکہ کو اقتصادی بحران کا سامنا ھوتا ہے تو وہ خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کے ھاتھ جدید ترین ھتھیار فروخت کرتا ہے۔ لیکن یہ بات واضح نھیں ہے کہ کیا یہ ممالک ان ھتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نھیں؟!