ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے
صوبۂ یزد کے ضلع تفت میں ملک کے پھلے روڈوٹرون مسرّع کی رونمائی کی جس کا مختلف صنعتی شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
صدرمملکت نے اس تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ساغند 1 اور ساغند 2یورونیم کی کانوں میں کام کاآغاز ھونے کی ھدایت کی جبکہ صوبۂ یزد کے اردکان شھر میں بھی شھید رضائی نژاد کارخانے میں "یلو کیک" کی پیداوار کا بھی آغاز ھوگیا۔
ساغند یزد کی فیکٹری میں یورونیم کو زمین کی 350میٹر کی گھرائی سے نکالا جاتا ہے۔ شھید رضائی نژاد کارخانے میں "یلوکیک" کی پیداوار سالانہ 60ٹن ھوگی جس سے ایران دوسرے ممالک کو بھی یلو کیک ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔
ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ریڈیو داوؤں کی پیداوار کے سلسلے میں 5 نئے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ آجکی تقریب میں صدرمملکت نے ایرانی سائنسدانوں کی کوششوں کو سراھتے ھوئے کھا کہ ایرانی سائنسدانوں کے بلند عزم و حوصلے کے باعث ملک میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں روز بروز نئی کامیابیاںحاصل ھورھی ہیں۔
ایران میں 9 اپریل کو ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جاتا ہے۔