www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ سے زخمی ھونے والے ایس ایچ او پریڈی تھانہ آغا اسد زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے دم توڑ گئے۔

 

انھیں صدر کے ھی علاقے بوھری بازار کے نزدیک نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھیں سر پر گولیاں ماری گئی تھیں اور زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
آپریشن کے زریعے جان بچانے کی کوششیں جاری تھیں کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے آغا اسد دم توڑ گئے۔
واضح رھے کہ ان دنوں پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر آپریشن کر رھے ہیں اور گذشتہ دن ھی صدر کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔
آج رینجرز نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ھوئے کراچی کے تمام علاقوں سے بیرئرز ھٹا دئیے ہیں اور عملی طور پر کراچی سے نو گو ایریا ختم کرنے کے لئے آپریشن تیز کر دیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh