شام میں سرگرم عمل مسلح دھشت گردوں نے آج حلب شھر میں ایک عالم دین کو قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق دھشت گردوں نے حلب شھر کی مسجد الحسین میں گھس کر مسجد کے امام شیخ مقصود کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
مغرب اور بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دھشت گردوں نے گزشتہ ھفتے حلب میں شام کے مشھور عالم دین شیخ سیف الدین کو شھید کردیا تھا۔ دھشت گردوں نے دو ھفتے پھلے بھی دارالحکومت دمشق کے قریب شامی علما کے اتحاد کے سربراہ علامہ البوطی کو شھید کردیا تھا۔
واضح رھے کہ سنہ 2011 سے امریکہ، صیھونی حکومت، برطانیہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ مختلف ملکوں کے دھشت گردوں نے شام کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف استقامت کے اھم محور یعنی شام کی بشار اسد حکومت کی سرنگونی کی کوشش کررھے ہیں۔