اسلامی جمھوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کی قیادت میں ایرانی وفد
گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے لۓ کل تھران سے آلماتی روانہ ھوگيا۔
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان پانچ اور چھ اپریل کو جمعے اور ھفتے کے دن قزاقستان کے شھر آلماتی میں مذاکرات ھوں گے۔ ان مذاکرات میں ایرانی وفد ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹون اور گروپ پانچ جمع ایک کی مذاکراتی ٹیم شرکت کرے گي۔
اسلامی جمھوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اب تک مذاکرات کے تین دور جنیوا میں ، دو دور استنبول میں جبکہ ایک ایک دور بغداد ، ماسکو اور آلماتی میں منعقد ھوچکا ہے۔