www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 شیخ النمر کا اعدام یعنی علماء اسلام کا قلع قمع کرنے کے لیے زمین ھموار کرنا

 

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے شیخ النمر کے مطالبہ اعدام کی مذمت کرتے ھوئے اپنے بیان میں کھا: ھم ان حرکتوں کو جو عالمی سامراج کے اشاروں پر انجام دی جا رھی ہیں علماء اسلام اور دین خدا کے محافظین کا قلع قمع کرنے کے لیے زمین ھموار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ آل سعود عدالت کی طرف سے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نمر باقر النمر کو اعدام کرنے کے مطالبہ کی مذمت کرتے ھوئے آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایک بیان صادر کرتے ھوئے کھا: ان حرکتوں کو علماء اسلام اور دین خدا کے محافظین کا قلع قمع کرنے کے لیے زمین ھموار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں.
"من المؤمنین رجال صدقوا ما عاهدوالله علیه فمنهم من قضی نحبه و منهم من ینتظر"
اطلاع ملی ہے کہ سعودی عدالت میں برجستہ، انقلابی اور مجاھد عالم دین حجۃ السلام و المسلمین شیخ نمر باقر النمر کو اعدام کرنے کا حکم طلب کر کے ان کے اعدام کے لیے زمین ھموار کی جا رھی ہے۔
ھ اس اقدام کو تمام عالم اسلام اعم از شیعہ و سنی کے مصالح عامہ کے خلاف سمجھتے ہیں اور ان حرکتوں کو جو عالمی سامراج کے اشاروں پر انجام دی جا رھی ہیں علماء اسلام اور دین خدا کے محافظین کا قلع قمع کرنے کے لیے زمین ھموار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں لھذا ان ناپاک حرکتوں کی مذمت کرتے ھوئے تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد انسانوں بالخصوص عربستان کے مسلمانوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ اس سعودی عدالت کی کارکردگیوں پر اعتراضات کر کے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کریں۔
 

Add comment


Security code
Refresh