www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں عوام نے احتجاجی مظاھرے کرکے بزرگ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی رھائي کا مطالبہ کیاہے۔

مشرقی شھروں میں عوام نے مظاھرے کرکے اپنے بزرگ عالم دین کی رھائي کیا مطالبہ کیا ہے۔ آل سعود کے کارندوں نے بزرگ شیعہ عالم دین شیح نمر باقر النمر کو گذشتہ جولائي میں گرفتار کیا تھا۔ آل سعود کےکارندوں نے انھیں زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاھرین نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے۔ سعودی عرب کے مشرقی شھر قطیف میں شيخ نمر کی گرفتاری کے بعد سے حالات کشیدہ ھوگئے تھے اور ھرروز ان کی رھائي کے لئے احتجاج ھورھا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کھنا ہےکہ آل سعود کے کارندوں نے شھر قطیف سے چھے سو افراد کو گرفتار کرکے کال کوٹھریوں میں ڈال دیا ہے۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عوامی تحریک جاری ہے اور عوام ملک میں سیاسی مذھبی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کررھےہیں۔ سیاسی مبصرین کا کھنا ہےکہ آل سعود خود کو اسلامی بیداری کی تحریک سے نھیں بچاسکتی۔
 

Add comment


Security code
Refresh