www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شمالی کوریا کی حکومت نے امریکہ پر ایٹمی حملے کی منظوری دی ہے۔

 

شمالی کوریا کی فوج نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ اسے امریکہ پر بے رحمانہ حملوں کی اجازت مل گئی ہے جن میں ایٹمی حملے بھی شامل ہیں۔
آرمی چیف کے مطابق شمالی کوریا نےمکمل غور فکر کے بعد حتمی طور پر امریکا پر حملے کا فیصلہ کیا ہے، شمالی کوریا واشنگٹن کی دھمکیوں کا چھوٹے بڑے اور درمیانے ھرطرح کے ایٹمی ھتھیاروں کے ذریعے جواب دےگا۔
شمالی کوریا کی جانب سے یہ اعلان امریکا کے گوام میں دفاعی میزائل نظام نصب کرنے کے فیصلے کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔
شمالی کوریا نے اس سے قبل بھی امریکہ پر پیشگی حملوں کی دھمکیاں دی تھیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر دفاع چیک ھیگل نے شمالی کوریا کی ایٹمی طاقت کا اعتراف کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ، چین اور دوسرے ممالک کے تعاون سے شمالی کوریا کے مقابلے کےلئے ھرممکن کوشش کرے گا۔
 

Add comment


Security code
Refresh