امریکہ کے معروف دانشور نوام چامسکی نے کھا ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔
نوام چامسکی نے برطانوی اخبار " گارڈین " کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں کھا کہ عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑنے کی وجہ سے اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے۔ انھوں نے اس بات ذکر کرتے ھوئے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں اس کے اخلاقی زوال اور عالمی سطح پر اس کے الگ تھلگ پڑنے کا سبب بنی ہیں کھا کہ مستقبل میں اسرائيل کا خاتمہ ھونا ھی ہے اور اس میں بھت زیادہ وقت نھیں لگے گا۔ نوام چامسکی نے عرب ممالک میں آنے والے انقلاب سے متعلق مغرب کے رویہ کو مضحکہ خیز بتایا اور کھا کہ جو سروے ھوئے ہیں ان کے مطابق مصر کے 80 سے 90 فی صد لوگ امریکہ اوراسرائیل کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کھا کہ باراک اوباما امید اور تبدیلی کے بارے میں اپنی جوشیلی تقریروں سے صدر بنے تھے لیکن ان کی تقاریر پوری طرح سے بے بنیاد ثابت ھوئيں۔