www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی اداروں کی خاموشی اور مغربی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ

 ملت بحرین پر آل خلیفہ کا تشدد جاری ہے اور اس میں روز بروز وسعت آتی جارھی ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں کی مجرمانہ کاروائيوں میں پیر کے دن ایک انقلابی دم گھٹ کر شھید ھوگيا۔ واضح رھے آل خلیفہ کے کارندے پرامن مظاھرین پر زھریلی گيسوں کے گولے داغتے ہیں جن سے اب تک دسیوں انقلابی افراد شھید ھوچکے ہیں۔ جمعیت اسلامی بحرین نے اعلان کیا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندوں کے فائر کئے ھوئے زھریلے گولوں سے اب تک پچاس سے زائد افراد شھید ھوچکے ہیں جبکہ آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں انقلابیوں کے ساتھ ھونے والے وحشیانہ سلوک کے نتیجے میں بھی متعدد افراد شھید ھوچکےہیں۔ آل خلیفہ کے کارندے جارح سعودی فوجیوں کی مدد سے نھتے عوام کو کچل رھے ہیں اور ان مشترکہ وحشیانہ کاروائیوں میں اب تک ھزاروں افراد زخمی ھوچکے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کی بھرپور حمایت کررھے ہیں۔ امریکی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے رکن ڈان برٹن نے آل خلیفہ سے درخواست کی ہےکہ مظاھرین کو کچلنے میں مزید سختی سے کام لے۔ اس امریکی سنیٹر نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کی حمایت کرتے ھوئے کھا ہےکہ آل خلیفہ جو زھریلی گيسوں کا استعمال کررھی ہے ان کا مقصد تشدد کا خاتمہ ہے۔ مغربی حکام کی جانب سے آل خلیفہ کے تشدد کی حمایت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے بھی آل خلیفہ کے جرائم پر چپ سادھ رکھی ہے۔ ادھر بحرین کی مختلف عوامی تنظیموں نے عالمی اداروں کی ان دوغلی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔ اسی سلسلے میں بحرین کے انسانی حقوق کمیٹی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کی حمایت کرے۔ بحرین کی انسانی حقوق کمیٹی نے آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں سیاسی قیدیوں کی حالت زار کے بارے میں ثبوت و شواھد پیش کرکے اقوام متحدہ سے کھا ہے کہ عالمی سطح پر بحرین کے سیاسی قیدیوں سے یکجھتی کا اظھار کرے۔ اس کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط بھیج کر مطالبہ کیا ہےکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل بحرین کے سیاسی قیدیوں کی رھائي کے لئے موثر اقدامات کرے۔ ادھر مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے ھائي کمیشن نے اعتراف کیا ہےکہ بحرین میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق پامال کئے جارھے ہیں اور آل خلیفہ کی حکومت کے پاس اپنے انسانیت سوز اقدامات کا کوئي جواز نھیں ہے۔ ادھر آل خلیفہ کے خلاف ملت بحرین کے احتجاجی مظاھرے جاری ہیں اور ملت بحرین نے اپنے مطالبات کے حصول اور ملک میں بنیادی اصلاحات تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاھر کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh