www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے شورش زدہ شھر کوئٹہ میں دھشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ھوئے 

پولیس نے بروقت کارروائی کرکےبارود سے بھرا ٹرک تحویل میں لے کردو دھشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مبین احمد نے بتایا کہ حساس اداروں کی اطلاع پر کچلاک کے قریب نواھی پھاٹک پر ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس میں پوٹاشیم کلورائیڈ سے بھری اسی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔۔ دھماکا خیز مواد کا کل وزن دو ھزار کلوگرام ہے۔
ٹرک ڈرائیور جلال الدین کا تعلق قلعہ عبداللہ دوسرے دھشت گرد کا تعلق بلوچستان کے علاقے گلستان سے ہے۔۔ گرفتار دھشت گردوں سے تفتیش کی جارھی ہے۔
واضح رھے کہ چند ماہ قبل کوئٹہ کےعلاقے بروری میں دھشتگردوں نے پانی کے ایک ٹینکر میں ایک ھزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کرکے 100 سے زائد شیعہ مسلمانوں کو شھید اور200 کے قریب افراد کو زخمی کیا تھاجس کے بعد سے کوئٹہ شھر کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبات بڑھ گئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh