عراق کے مستعفی وزیر خزانہ رافع العیساوی نے قطر سعودی عرب اور ترکی کا خفیہ دورہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے باخبر ذرایع نے اپنا نام ظاھر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ العراقیہ پارٹی کے رھنما اور مستعفی وزیر خزانہ رافع العیساوی نے گزشتہ ھفتے قطر سعودی عرب اور ترکی کا خفیہ دورہ کیا ہے جس کے دوران انھوں نے ان ممالک کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔ العیساوی نے ان ممالک کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب چند روز قبل روس کے ایک اخبار ٹریبیونا نے ایک رپورٹ شائع کر کے عراق کے سنی اکثریت کے بعض شھروں میں احتجاج اور مظاھروں کو ھوا دینے کے لئے رافع العیساوی سمیت عراق کے بعض حکام کے ساتھ قطر کی سازش سے پردہ اٹھایا تھا۔ دوسری جانب عراق کے اھل سنت کے مفتی شیخ مھدی الصمیدعی نے ملک کی خودمختاری کو نقصان پھنچانے کے لیے خفیہ سازشوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انھوں نے کھا کہ عراق کے عوام اور علماء کو ان خفیہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں ۔