www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایران کے دشمنوں کا کھنا تھا کہ وہ اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے ملت ایران کو بے بس کردیں گے

لیکن اس میں انھیں ناکامی ھوئي اورھم نےخدا وندعالم کے فضل و کرم سے مختلف میدانوں میں بھت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
رھبر انقلاب اسلامی نے نئے ھجری شمسی سال تیرہ سو بانوے کوملت ایران کے لۓ سیاسی اور اقتصادی جھاد کا سال قرار دیا۔
رھبر انقلاب اسلامی نے نئے ھجری شمسی سال تیرہ سو بانوے کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں گزشتہ برس ملت ایران کی ترقی و پیشرفت خاص طور پر سامراج کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی محاذ آرائي اور ملت ایران کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے نئے ھجری شمسی سال کے دوران سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں ملت ایران کی جھادی موجودگي ، بالیدگي اور ترقی و پیشرفت پر تاکید کرتے ھوئے فرمایا کہ خدائے تعالی کے فضل و کرم سے اس سال ایران کے عوام اور حکام اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں نمایاں کام انجام دیں گے۔ آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ گزشتہ برس سامراج کے ساتھ ھمارے مقابلے میں جو چیز واضح تھی وہ دشمنوں کی جانب سے ملت ایران اور اسلامی جمھوریہ ایران کے نظام کے خلاف اختیار کیا جانے والا سخت رویہ تھا۔ البتہ ظاھر میں دشمن کا رویہ سخت تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملت ایران نے اس سال مختلف میدانوں میں بالیدگي کا مظاھرہ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں۔
 رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرمایا ہے کہ ایران کے دشمنوں کا کھنا تھا کہ وہ اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے ملت ایران کو بے بس کردیں گے لیکن ان کو اس میں ناکامی ھوئي اور ھم نے خداوند عالم کے فضل و کرم سے مختلف میدانوں میں بھت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
رھبر انقلاب اسلامی نے نئے ھجری شمسی سال میں منعقد ھونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں فرمایا کہ ایران کے عوام ان انتخابات میں بھر پور شرکت کر کے اس میدان میں بھی اپنی اور اپنے ملک کے اچھے مستقبل کی ضمانت فراھم کردیں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh