غرب اردن میں صیھونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شھید ھوگیا ۔
یہ فلسطینی جوان کچھہ دنوں قبل صیھونی فوجیوں کی جارحیت میں زخمی ھوگيا تھا جو کئی ھفتوں کی تکلیف برداشت کرنے کے بعد شھید ھوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں اور صیھونی فوجیوں کے درمیان ھونے والی جھڑپوں کے وقت یہ فلسطینی جوان اپنی گاڑی میں بیٹھا ھوا تھا جس پر صیھونی فوجیوں نے زھریلی گیس کے گولے سے حملہ کیا جس میں زخمی ھوگیا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے شھید ھوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ غرب اردن میں حال ھی میں ایک اور فلسطینی سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں شھید ھوا تھا ۔