www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کی بری فوج کی میزائلی مشقوں کے پھلے دن ، نازعات 10اور فجر5 میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی بری فورس کی میزائلی مشقوں کے پھلے مرحلے میں جس کا آج صبح بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان کی موجودگی میں ایران کے مرکزی علاقے کاشان میں آغاز ھوا مذکورہ میزائل داغے گئے جو کامیابی سے اپنے مقررہ نشانوں کو وار کرسکے۔

"نازعات 10" درمیانی رینج کا بیلسٹک میزائل ہے جبکہ "فجر5"بھی 75کلومٹر تک اپنے اھداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

بری فورس کے ان فوجی مشقوں میں مختلف میزائل سیسٹموں کا تجربہ کیا جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh