www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

تقریباً دو دھائیوں کے انتظار کے بعد، پاکستان ایران کے بارڈر پر دونوں ملکوں کے صدور 7.5 ارب ڈالر کی ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا کل افتتاح کریں گے۔

ایران پاکستان ھندوستان گیس پائپ لائن کی شروعات 1994 میں ھوئی لیکن 2009 میں ھندوستان اس منصوبے سے الگ ھوگیا تاکہ امریکہ کے ساتھ سول جوھری معاھدہ کرسکے۔

اگر حالات مناسب رھے تو یہ منصوبہ پندرہ مھینوں میں ختم ھوجائے گا۔ اسلامی جمھوریہ ایران نے اپنے علاقے میں پائپ لائن بچھا لی ہے جبکہ 785 کلومیٹر لمبی پاکستان میںپائپ لائن بچھانے کا کام شروع ھوگا۔

 پاکستان کا ایران سے اکیس اعشاریہ پانچ ملین کیوبک میٹر گیس روزانہ درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کل کھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا گیارہ مارچ کو افتتاح کروں گا۔انھوں نے ایک بارپھر امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ھوئے کھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو درپیش مسائل کا ادراک ھونا چاھیئے، ھماری اولین ترجیح پاکستان اور ملک کا قومی مفاد ہے،پاکستان امن کے ساتھ اقتصادی ترقی کا خواھاں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh